”بھارتی فوج سفید جھنڈا لہرا رہی ہے اور ۔۔“ ایل او سی پر کیا صورتحال ہے ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

”بھارتی فوج سفید جھنڈا لہرا رہی ہے اور ۔۔“ ایل او سی پر کیا صورتحال ہے ؟ ڈی ...
”بھارتی فوج سفید جھنڈا لہرا رہی ہے اور ۔۔“ ایل او سی پر کیا صورتحال ہے ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث پاک فوج کے جوان سمیت تین شہری شہید ہو گئے ہیں جس پر پاک فوج کے ترجمان آصف غفور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کر دی گئیں اور نو بھارتی فوجی مارے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اب اپنے فوجیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے جبکہ سفید جھنڈا بھی لہرایا جارہاہے ، بھارتی فوج کو اشتعال انگیزیوں سے پہلے سوچنا چاہیے تھا ، بھارت کو فوجی آداب کا خیال رکھتے ہوئے شہری آباد ی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے تھا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصروں اور میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرنے کی دعوت ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ غیر ملکی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے ،انہوں نے کہا بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانے کی آڑمیں معصوم شہریوں کونشانہ بنارہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یواین مبصرمشن،ملکی،غیرملکی میڈیاکوآزادکشمیرمیں آزادانہ رسائی ہے،یہ آزادی مقبوضہ کشمیرمیں نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو سیز فائرخلاف ورزیوں کاہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا،پاک فوج ایل اوسی پرمعصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایل اوسی کی خلاف ورزی پربھارتی فوج کوناقابل برداشت نقصان پہنچائےگی۔

مزید : قومی