قطر ،بحرین اورمتحدہ عرب امارات کے شیوخ کو سندھ میں شکار کیلئے پرمٹ جاری

قطر ،بحرین اورمتحدہ عرب امارات کے شیوخ کو سندھ میں شکار کیلئے پرمٹ جاری
قطر ،بحرین اورمتحدہ عرب امارات کے شیوخ کو سندھ میں شکار کیلئے پرمٹ جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خارجہ نے قطر ،بحرین اورمتحدہ عرب امارات کے شیوخ کو سندھ میں شکار کیلئے پرمٹ جاری کردیئے ،قطر،بحرین کے شاہی خاندان نے سندھ میں شکار کیلئے 3 لاکھ ڈالر فیس ادا کردی جبکہ دیگر عرب ممالک سے آنے والے بھی ایک لاکھ ڈالر فی پارٹی جمع کرائیں گے ۔

نجی ٹی 92 نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے مختلف اضلاع میں شکار سیزن کا اعلان کردیا،رواں سیزن میں سندھ کے مخصوص اضلاع میں اجازت نامے جاری کئے گئے ،تھرپارکر،جامشورو،نوابشاہ ،سانگھڑ، گھوٹکی،سکھر میں شکار کئے پرمٹ جاری کئے گئے ۔

وزارت خارجہ نے قطر ،بحرین اورمتحدہ عرب امارات کے شیوخ کو سندھ میں شکار کیلئے پرمٹ جاری کردیئے ،عرب شیوخ مقررہ علاقوں میں شکار کرسکیں گے ، قطر، بحرین کے شاہی خاندان نے سندھ میں شکار کیلئے 3 لاکھ ڈالر فیس ادا کردی جبکہ دیگر عرب ممالک سے آنے والے بھی ایک لاکھ ڈالر فی پارٹی جمع کرائیں گے، گزشتہ سال کئی غیر ملکی مہمانوں نے سندھ حکومت کو مقررہ شکار کی فیس ادا نہیں کی تھی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد