”سرفراز کو ہٹانے کے بعد پی سی بی کا یہ کام سنگین غلطی ہے اور۔۔۔“ شعیب اختر بھی خاموش نہ رہ سکے

”سرفراز کو ہٹانے کے بعد پی سی بی کا یہ کام سنگین غلطی ہے اور۔۔۔“ شعیب اختر ...
”سرفراز کو ہٹانے کے بعد پی سی بی کا یہ کام سنگین غلطی ہے اور۔۔۔“ شعیب اختر بھی خاموش نہ رہ سکے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر جاری کی جانے والی ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سنگین غلطی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری کی جانے والی ویڈیو کو سنگین غلطی قرار دیا ہے۔ اس ویڈیو میں چند کھلاڑیوں کو ڈانس کرتے دکھایا گیا جبکہ فریم میں سرفراز احمد بھی موجود ہیں جنہیں ایک کھلاڑی باہر جانے کا اشارہ کرتا بھی نظر آتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ صرف بورڈ ہی جانتا ہے کہ کس وقت کیا کرنا ہے، ویڈیو اسی وقت شیئر کی گئی جب سرفراز احمد کو قیادت سے الگ کیا گیا تھا، کرکٹ کی گورننگ باڈی کی جانب سے اس قسم کی سنگین غلطیاں قابل قبول نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے یہ ویڈیو جاری کی گئی تو تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد ناصرف یہ ویڈیو ہٹا دی گئی بلکہ پی سی بی نے معافی مانگتے ہوئے وضاحت کی کہ اس روز ہی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوا اور اس حوالے سے تمام بورڈز نے ایک ویڈیو جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے اور ویڈیو شیئر کرنے کا وقت ایک ہونے پر غلط تاثر پیدا ہوا۔

مزید : کھیل