شہباز شریف کی مولانا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہباز شریف کی مولانا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
شہباز شریف کی مولانا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔شہباز شریف نے موقف اختیارکیا ہے کہ پیپلزپارٹی جس سطح کا وفد بھیجے گی، ن لیگ کابھی اسی سطح کاوفدشرکت کرے گا۔روزنامہ 92 نیوز کے مطابق شہباز شریف نے مولانا سے کہا کہ پیپلزپارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت کیساتھ آزادی مارچ کےاسٹیج پرنہیں کھڑا ہوسکتا ۔ شہباز شریف نے مولانا پر واضح کردیا کہ بلاول بھٹوکی عدم موجودگی میں احسن اقبال ن لیگ کےوفدکی قیادت کریں گے۔بلاول بھٹوزرداری پہلے ہی آزادی مارچ میں شرکت سے معذرت کرچکے ہیں۔

مزید : Breaking News /علاقائی /FATA /اسلام آباد /بلوچستان