دورہ آسٹریلیا، ٹیم کے اعلان سے قبل پی سی بی نے ایسا کام شروع کردیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

دورہ آسٹریلیا، ٹیم کے اعلان سے قبل پی سی بی نے ایسا کام شروع کردیا کہ آپ بھی ...
دورہ آسٹریلیا، ٹیم کے اعلان سے قبل پی سی بی نے ایسا کام شروع کردیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  



فیصل آباد(ویب ڈیسک) پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینا شروع کردیئے۔ گذشتہ روز فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں 15 سے زائد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے۔ روزنامہ 92 نیوز کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں نئے ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، اویس ضیائ، آصف علی، احمد شہزاد، عمر امین، حارث سہیل، روحیل نذیر، محمد حسنین، فہیم اشرف، فخر زمان، امام الحق، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد نواز نے فٹنس ٹیسٹ دیئے۔ جن میں سے بابر اعظم محمد رضوان، آصف علی، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، وہاب ریاض اور محمد عامر نے بھی اپنے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلئے۔ دیگر کھلاڑیوں کے آج فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

مزید : کھیل