”حکومت کی طرف سے مذاکرات کیلئے جو بھی آئے گا اس کی جیبوں کی تلاشی لیں گے کیونکہ ۔۔“ جے یو آئی ایف کے رہنما نے نہایت حیران کن بات کہہ دی

”حکومت کی طرف سے مذاکرات کیلئے جو بھی آئے گا اس کی جیبوں کی تلاشی لیں گے ...
”حکومت کی طرف سے مذاکرات کیلئے جو بھی آئے گا اس کی جیبوں کی تلاشی لیں گے کیونکہ ۔۔“ جے یو آئی ایف کے رہنما نے نہایت حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھاہے اور اب حکومت کی جانب سے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم جے یو آئی ایف نے یوٹرن نہ لینے کا اعلان کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ” اب مذاکرات کیلئے جو بھی آئے گا ہم اس کی تلاشی لیں گے اور اگرا س کی جیب میں عمران خان کا استعفیٰ ہو گا تو بات ہو گی ، ملاقات ہو گی اور مذاکرات بھی ہوں گے لیکن اگر اس کی جیب سے استعفیٰ نہیں نکلا تو نہ ملاقات ہو گی ، نہ بات اور نہ ہی مذاکرات ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -