پی سی بی اپنی ہی دی گئی سزا بھول گیا، گوہر علی پر 2 سال کی پابندی کیوں عائد کی گئی تھی اور اب وہ کون سا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

پی سی بی اپنی ہی دی گئی سزا بھول گیا، گوہر علی پر 2 سال کی پابندی کیوں عائد کی ...
پی سی بی اپنی ہی دی گئی سزا بھول گیا، گوہر علی پر 2 سال کی پابندی کیوں عائد کی گئی تھی اور اب وہ کون سا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈومیسٹک کرکٹر پر خود پابندی لگا کر بھول گیا ہے اور دو سال تک کھیل سے دوری کی سزا پانے والے گوہر علی 5 مہینے بعد ہی دوبارہ کھیلنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال اپریل میں پی سی بی نے سول ایوی ایشن کے وکٹ کیپر بیٹسمین گوہر علی پر 2سال کی پابندی عائد کر دی تھی،ان پر خیبر پختونخوا پولیس کا مستقل ملازم ہونے کے باوجود پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 میں دوسرے ادارے کی نمائندگی کا الزام تھا، پاکستان نیوی نے میچ کے بعد بورڈ کو یہ شکایت کی تھی جسے درست مانا گیا اور گوہر پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی جس کے تحت وہ اپریل 2021ءتک کسی بھی ڈومیسٹک مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے تھے۔
سول ایوی ایشن پر بھی قوائد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نااہل کرکٹر کو کھلانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا تھا۔ ان دنوں کراچی میں جاری قومی ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون میں گوہر 4میچز میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے نظر آئے جس پر کھلاڑیوں نے بھی حیرت کا اظہار کیا، اس سے قبل وہ26 سے 28 ستمبر تک قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون میچ میں بھی سدرن پنجاب کیخلاف خیرپختونخوا کی جانب سے ایکشن میں نظر آئے تھے،اس لحاظ سے 2سالہ پابندی 5 ماہ میں ہی خاموشی سے ختم ہوگئی۔

مزید :

کھیل -