روہت شرما نے ایک ٹیسٹ سیریز میں سب زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا
رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما نے ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
ورہت شرما نے جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز 4 چھکے مارے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈین کرکٹر شمرون ہت مائر کا ایک سیریز میں 15 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شمرون ہت مائر نے کسی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز 19-2018ءکے سیزن میں بنگلہ دیش کیخلاف حاصل کیا تھا۔
روہت بطور اوپنر ایک ٹیسٹ سیریز میں 3 یا اس سے زائد سنچریاں سکور کرنے والے بھارت کے دوسرے اوپنر بھی بن گئے ہیں جبکہ ان سے قبل یہ اعزاز سنیل گواسکر نے 3 مختلف مواقعوں پر حاصل کیا تھا۔