بھارتی میڈیامیں اخلاقی جرات ہے توپاک فوج کی جوابی کارروائی سے ہوانقصان دکھائے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی میڈیامیں اخلاقی جرات ہے توپاک فوج کی جوابی کارروائی سے ہوانقصان ...
بھارتی میڈیامیں اخلاقی جرات ہے توپاک فوج کی جوابی کارروائی سے ہوانقصان دکھائے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیاآزادکشمیرمیں مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکاجھوٹادعویٰ کر رہاہے ،بھارت کے تمام جھوٹے دعوﺅں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔بھارتی میڈیامیں اخلاقی جرات ہے توپاک فوج کی جوابی کارروائی سے ہوانقصان دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیاآزادکشمیرمیں مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکاجھوٹادعویٰ کررہاہے ، پاکستانی میڈیاکی اخلاقی اقدار پرعمل کرکے بھارتی میڈیاذمے دارانہ رپورٹنگ کرے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیامیں اخلاقی جرات ہے توپاک فوج کی جوابی کارروائی سے ہوانقصان دکھائے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، دیگر دعوئوں کی طرح یہ بھی جھوٹا ثابت ہو گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی