سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیاہے ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیغام جاری کر دیا

سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیاہے ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیغام ...
سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیاہے ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیغام جاری کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع برنی نے کہاہے کہ ٹیسٹ سیریز کیلئے فی الحال سری لنکا کی جانب سے کوئی گرین سگنل نہیں ملا ہے لیکن ہم سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز سے متعلق خبریں مفروضوں پر مبنی ہیں،انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز ہوگی یا نہیں، پی سی بی کو ابھی تک سری لنکن بورڈ کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی دعوت دے رکھی ہے۔آج سے دس سال قبل 2009 میں سری لنکن ٹیم نے آخری ٹیسٹ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا تھا۔سری لنکن ٹیم نے حال ہی میں پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی تھی۔

مزید : کھیل