حکومت کے ساتھ مذاکرات کی خبریں ، مولانا فضل الرحمان کی تردید

حکومت کے ساتھ مذاکرات کی خبریں ، مولانا فضل الرحمان کی تردید
حکومت کے ساتھ مذاکرات کی خبریں ، مولانا فضل الرحمان کی تردید

  



پشارو(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن نے حکومت سے کسی قسم کے بھی مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہاہے کہ عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران کہا کہ حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو ہے ہیں ، مذاکرات کے حوالے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی جب کہ ایمل خان نے کہا کہ اے این پی کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی جو بھی پروپیگنڈا کررہا ہو ہماری جماعت اپنے قائد اسفندیار ولی خان کے حکم کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔

مزید : قومی