عالمی برادری بھارت کے مذموم عزائم کانوٹس لے ، بلاول بھٹو زرداری

عالمی برادری بھارت کے مذموم عزائم کانوٹس لے ، بلاول بھٹو زرداری
عالمی برادری بھارت کے مذموم عزائم کانوٹس لے ، بلاول بھٹو زرداری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عالمی برادری بھارت کے مذموم عزائم کانوٹس لے ، ایل اوسی پر مسلسل خلاف ورزیوں سے مودی کاجنگی جنون عیاں ہے ۔

نجی نیوز کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیوں سے مودی کاجنگی جنون عیاں ہے ۔ عالمی برادری بھارت کے مذموم عزائم کا نوٹس لے ۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جوڑا ،شاہ کوٹ اورنوسیری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لانس نائیک زاہد اور 3 نہتے شہری شہید ہو گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی متعدد چوکیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فوج کی فائرنگ سے زخمی مزید 2 شہری شہید ہوگئے جس سے شہید ہونے والے سویلین کی تعداد5 ہو گئی ۔

مزید : قومی