میوزک بینڈ ایکسنٹ نے پاکستان کی ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کا اعلان کیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی انہیں پیشکش کردی

میوزک بینڈ ایکسنٹ نے پاکستان کی ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کا اعلان کیا تو ڈی جی آئی ...
میوزک بینڈ ایکسنٹ نے پاکستان کی ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کا اعلان کیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی انہیں پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بین الاقوامی میوزک بینڈ ایکسنٹ نے 24 نومبر کو گورنر ہاﺅس لاہور میں اپنے مداحوں کے ساتھ ’فنٹاسٹک کپ آف ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار کیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں پیشکش کردی۔
رومانیہ سے تعلق رکھنے والا میوزک بینڈ 24 نومبر کو گورنر ہاﺅس لاہور میں پرفارم کرنے آرہا ہے ، اس بات کا اعلان بینڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کیا۔ ایکسنٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں اپنے دفتر میں چائے کی پیشکش کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ’مجھے ٹیگ کرنے کا شکریہ، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کے ساتھ ایک ’فنٹاسٹک کپ آف ٹی‘ میرے دفتر میں شیڈول کیا گیا ہے۔‘
خیال رہے کہ 27 فروری کے بعد سے ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی، فنٹاسٹک ٹی ‘ وغیرہ جیسے وہ الفاظ جن سے پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہو، بھارتیوں کی چھیڑ بن چکی ہے کیونکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جب پکڑا گیا تو اس نے بھی پاکستانی چائے کی ’ فنٹاسٹک ٹی ‘ کے الفاظ سے تعریف کی تھی۔