سفر کرنے کے لئے ہوائی جہاز کی دنیا کی سب سے بہترین سیٹ

سفر کرنے کے لئے ہوائی جہاز کی دنیا کی سب سے بہترین سیٹ
سفر کرنے کے لئے ہوائی جہاز کی دنیا کی سب سے بہترین سیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سنگاپور ایئرلائنز نے اپنے ’اے 380‘ طیاروں میں سوٹس کلاس متعارف کروائی ہے اور اس کلاس میں مسافروں کو ایسی سہولیات دی جاتی ہیں کہ دیکھ کر آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس کلاس میں 50مربع فٹ کے کیبن بنائے گئے ہیں اور ان کے اندر ڈبل بیڈ لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی وی سکرین اور انتہائی آرام دہ کرسی لگائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں برطانوی ٹریول ایکسپرٹ جین ارنس نے برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سنگا پور تک اس کلاس میں سفر کیا اور اپنا تجربہ دنیا کو بتایا۔ جین ارنس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس سفر کے دوران بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سنگاپور ایئرلائنز کے یہ کیبن ایک حیرت کی دنیا ہیں، جن میں ایسی سہولیات موجود ہیں کہ لوگوں کو گھر پر بھی کیا میسر ہوں گی۔
جین ارنس نے ویڈیو میں بتایا کہ ”اس کیبن کے بڑے سائز اور آرام دہ بیڈ اور کرسی کے علاوہ مجھے جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ اس کلاس کو ملنے والی سروس تھی۔ یہاں عملے نے مجھے جس طرح کی سروس دی وہ میرے لیے حیران کن تھی۔ اس کلاس میں مجھے جو کھانے اور مشروبات دیئے گئے بے مثال تھے اور آج تک فضائی سفر کے دوران میں نے ایسا کھانا نہیں کھایا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -