برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کس پاکستانی خاندان کی تصاویر کھینچ کر اپنے ساتھ لے گئیں؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائیں

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کس پاکستانی خاندان کی تصاویر کھینچ کر اپنے ساتھ لے ...
برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کس پاکستانی خاندان کی تصاویر کھینچ کر اپنے ساتھ لے گئیں؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کے دوران ان کا ہر جگہ کا وزٹ طے شدہ تھا لیکن شہزادی کیٹ نے کوہ ہندوکش کے پہاڑوں کا نظارہ کرنے کے بعد واپسی پر ایسا کام کر ڈالا کہ اس کی تفصیل منظرعام پر آئی تو ہر سننے والا خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا۔ دی مرر کے مطابق کوہ ہندوکش کے گلیشیئر دیکھنے کے بعد جب شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ واپس آ رہے تھے تو راستے میں انہوں نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو سڑک کنارے کھڑے تھے۔
شہزادی کیٹ نے ان لوگوں کو دیکھ کر پروٹوکول بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈرائیور کو گاڑی روکنے کا حکم دے دیا اور اتر کر ان لوگوں سے ملنے چلی گئیں۔ یہ سڑک کے قریب واقع ایک گاﺅں کے رہائشی تھے اور واخی نسل سے ان کا تعلق تھا۔ ان میں سے ایک فیملی نے شہزادہ کیٹ اور شہزادہ ولیم کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ دونوں مہمان اس فیملی کے ایک کمرے کے گھر گئے جہاں فیملی کے لوگوں نے ان کی چائے سے تواضع کی۔ شہزادی کیٹ نے اس موقع پر کئی یادگار تصاویر بنائیں جو آج ایک برطانوی اخبار میں شائع ہوئی ہیں۔
اس گھر میں شاہی مہمانوں کے ساتھ صرف ایک مترجم موجود رہا۔ مترجم کے ذریعے شہزادی کیٹ نے فیملی سے گفتگو بھی کی۔ فیملی نے شہزادی کو بتایا کہ وہ کس طرح بغیر پانی اور بجلی کے زندگی گزار رہے ہیں اور کس طرح سال میں 6مہینے سے زائد عرصے تک باقی ملک سے کٹ کر رہتے ہیں۔ اس اچانک ملاقات کے حوالے سے شہزادی کیٹ کا کہنا تھا کہ ”یہ لوگ انتہائی مہمان نواز تھے۔وہ ہمیں جانتے بھی نہیں تھے اس کے باوجود انہوں نے ہمیں اپنے گھر میں مدعو کیا اور چائے پلائی۔ اس ملاقات کی خاص بات ہی یہی تھی کہ یہ لوگ ہمیں نہیں جانتے تھے۔ ان سے ملاقات کرکے ہمیں پاکستان کو ایک اور رخ سے جاننے کا موقع ملا۔“

مزید :

برطانیہ -