دورہ آسٹریلیاکے لیے کس کس باولر کو قومی ٹیم میں جگہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے ؟کرکٹ مداحوں کے لیے اچھی خبر آگئی

دورہ آسٹریلیاکے لیے کس کس باولر کو قومی ٹیم میں جگہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے ...
دورہ آسٹریلیاکے لیے کس کس باولر کو قومی ٹیم میں جگہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے ؟کرکٹ مداحوں کے لیے اچھی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا میں نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کل ہوگا،فاسٹ بولر محمد عباس کو اس دورے کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔
سرفرازاحمد کی غیر موجودگی میں محمد رضوان دونوں فارمیٹ میں وکٹ کیپر ہوں گے، کمیٹی فائنل ٹیم کے لیے عمران خان سینئر، موسیٰ خان اور راحت علی کے ناموں پر غور کررہی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی مکمل فٹ ہونے کے لیے پرامید ہیں۔محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کے امکانات انتہائی کم ہیں جبکہ سلیکٹرز نیشنل ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر احمد شہزاد کو شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔قذافی سٹیڈیم میں فاسٹ باولرز کے تربیتی کیمپ کا آج آخری دن ہے، آسٹریلیا کی طرز پر فاسٹ بولرز کا پول بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، فاسٹ بولرز کی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیاجائے گا۔

مزید :

کھیل -