ن لیگ اور پیپلز پارٹی جنات ہیں، سینئر تجزیہ کارحسن نثار کا پرمغز تجزیہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی جنات ہیں، سینئر تجزیہ کارحسن نثار کا پرمغز تجزیہ
ن لیگ اور پیپلز پارٹی جنات ہیں، سینئر تجزیہ کارحسن نثار کا پرمغز تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جنات ہیں ، ان کے مرتے مرتے بھی وقت لگتا ہے، اب ملک میں دوپارٹیوں کی گنجائش ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”میر ے مطابق“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جنات ہیں ، ان کے مرتے مرتے بھی وقت لگتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب ملک میں دوپارٹیوں کی گنجائش ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں تیز ی سے آگاہی آرہی ہے اوردوسرا یہ معاشرہ ”تھرو وے“سوسائٹی میں تبد یل ہورہاہے جو ڈلیور نہیں کرے گا ۔ لوگ اس کو ایسے پھینک دیں گے جیسے جوس پی کر ڈبہ پھینک دیا جاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر سیاسی کارکن کے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں کہ اپنی عزت کرنا سیکھواور سیاستدانوں کو دھتکار دو، اگر ان کے دروازے بند نظر آئیں تو ان کوٹھڈے ماردو، اگر کسی کا دروازہ بند ملے تواپنے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردو۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد