پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے 3 پاکستانی مردوں کو جیل بھیج دیا گیا

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے 3 پاکستانی مردوں کو جیل بھیج ...
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے 3 پاکستانی مردوں کو جیل بھیج دیا گیا

  



گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات کی ایک مقامی عدالت نے پہلی بیویوں کی مرضی کے خلاف دوسری شادی کرنے والے تین دلہوں کو ایک ایک لاکھ جرمانے اور ایک ایک سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ان تینوں دولہوں کے نام ادریس، الطاف اور طارق بتائے گئے ہیں جنہوں نے اپنی پہلی بیویوں کی اجازت کے بغیر دوسری شادیاں کی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ان تینوں کی پہلی بیویوں نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کے شوہروں نے دوسری شادیاں کر لی ہیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے شوہروں کی دوسری شادی کا علم بھی بہت عرصے بعد ہوا۔ انہوں نے نہ صرف ہم سے بے وفائی کی بلکہ ملکی قانون کی بھی خلاف ورزی کی۔ عدالت نے گزشتہ روز خواتین کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے شوہروں کو سزا سناکر جیل بھجوا دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /گجرات