گوجرانوالہ کا شہری بھارتی شخص کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا

گوجرانوالہ کا شہری بھارتی شخص کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا
گوجرانوالہ کا شہری بھارتی شخص کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ کے ایک گرافک ڈیزائنر اور منی ایچر آرٹسٹ نے بھارتی شہری کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق اس نوجوان کا نام احسن قیوم ہے جو کئی سالوں سے لاہور میں مقیم ہے۔ اس نے لیڈ پنسل سے 75کڑیاں (Links)بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک بھارتی شہری کے پاس تھا جس نے 58کڑیاں بنائی تھیں۔


اس کامیابی پر احسن قیوم نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا کہ ”بفضل خدا 8ماہ کے انتظار کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے میرا نام شامل کر لیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ پر میری 2014ءسے نظر تھی جب پنجاب میں ایک یوتھ فیسٹیول ہو رہا تھا۔میں اس فیسٹیول میں شریک ہوکر دنیا کا سب سے بڑا پرچم بنانے والی ٹیم کا حصہ بننا چاہتا تھا۔ تب میں لاہور کی ایک جوتے بنانے والی فیکٹری میں بطور مزدور کام کرتا تھا، اور میرے سپروائزر نے مجھے چھٹی نہیں دی تھی۔ الحمد اللہ آج میں انفرادی حیثیت میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا ہوں۔“