شہریار آفریدی نے رانا ثناءاللہ کو کیا کہہ دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا

شہریار آفریدی نے رانا ثناءاللہ کو کیا کہہ دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان ...
شہریار آفریدی نے رانا ثناءاللہ کو کیا کہہ دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماءشہریارآفریدی، جو وزیرداخلہ بھی رہ چکے ہیں، گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے اور اس دوران جوش خطابت میں ایسی غلطی کر گئے کہ انٹرنیٹ صارفین کو ان کا تمسخر اڑانے کا بھرپور موقع مل گیا۔ ویب سائٹ’ مینگوباز‘ کے مطابق شہریار آفریدی زیرحراست ن لیگی رہنماءرانا ثناءاللہ کے متعلق بات کرتے ہوئے حسب سابق بین الاقوامی منشیات سمگلروں کے حوالے دے رہے تھے اور رانا ثناءاللہ کو ان کے ناموں سے پکار رہے تھے۔ اس دوران وہ ایسا بوکھلائے کہ رانا ثناءاللہ کو ”پاکستان کا الپچینو“ کہہ گئے۔ حالانکہ الپچینو کو منشیات کا سمگلر نہیں بلکہ ہالی ووڈ کا انتہائی معروف اداکار ہے۔

درحقیقت شہریار آفریدی رانا ثناءاللہ کو میکسیکو کے ڈرگ لارڈ الچاپو کے ساتھ تشبیہ دے رہے تھے مگر بات کرتے ہوئے ایک موقع پر انہیں پاکستان کا الپچینو کہہ گئے۔ لیاقت حسین نامی ٹوئٹر صارف نے اس پر لکھا ہے کہ ”شہریار آفریدی کسی کا لکھا ہوا بیان پڑھ رہا ہے۔ نہ لکھنے والے کو پتا ہے کہ الپسینو یا الپچینو کون ہے اور آفریدی کو ظاہر ہے یہ بھی نہیں پتا کہ وہ پڑھ کیا رہا ہے۔“ڈاکٹر خاور رندھاوا کا کہنا تھا کہ ”اس شخص کو الچاپو اور الپچینو کا فرق بھی نہیں معلوم۔ “دانش زیدی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ”اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ کس طرح حکومت چلا رہے ہیں۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد