دبئی میں روحانی محفل، حمد و نعت کا انعقاد

دبئی میں روحانی محفل، حمد و نعت کا انعقاد
دبئی میں روحانی محفل، حمد و نعت کا انعقاد

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی جہاں رنگارنگ تقاریب کے لئے مشہور ہے وہاں اہل ایمان روحانی محافل کا انعقاد بھ ی کرتے ہیں تاکہ آج کے پر آشوب در میں لوگوں کو روحانی غذا بھی ملتی رہے اور لوگ اللہ تعالیٰ کی فیوض و برکات سے بھی مستفید ہوتے رہیں۔

گزشتہ دنوں ڈاکٹر حکیم رانا عارف لقمانی نے دبئی میں ایک خوبصورت محفل حمد و نعت کا انعقاد کیا جس میں مہمان خصوصی مولانا طارق مدنی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں فخر زمان، محبوب احمد سلطانی، حاجی محمد عارف سلطانی، علی رضا سلطانی، خان اجمیری، محمد شفیق، حاجی رفیق، سید آصف علی شاہ، محمد حمزہ، رانا شمیم حسن، آفاق خان اور حاجی اشفاق احمد موجود تھے جنہوں نے اسوہ حسنہ اور سیرت رسول ﷺ پر تقاریب کیں اور بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

اس موقع پر تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ مولانا طارق مدنی نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا اور بعدازاں سیرت رسول پر تقریر بھی کی جس میں حضور پاک ﷺ کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض تقریب کے میزبان حکیم رانا عارف نے ہی انجام دئیے۔ متذکرہ تمام نعت خوان حضرت نے حمد و نعت پیش کی اور محفل کو چار چاند لگادئیے۔ محفل کے آخر میں مہمانوں کی تواضع پر تکلف لنگر سے کی گئی۔

مزید : عرب دنیا