رہبر کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گی ، پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے واضح کردیا

رہبر کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گی ، پیپلز پارٹی ...
رہبر کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گی ، پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہاہے کہ رہبر کمیٹی تجویز کرے گی کہ ہم حکومت سے مذاکرات کریں گے یا نہیں کریں گے،رہبر کمیٹی فیصلہ نہیں کرے گی بلکہ اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ حکومت نے جومذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے اس نے سیاسی پارٹیوں تک رسائی حاصل کرکے کہاہے کہ ہم ملناچاہتے لیکن ہم نے کہاہے کہ ہم دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر متفقہ فیصلہ کریں گے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سے میر ی بات ہوئی ہے اور احسن اقبال سے بھی ہوئی جس پر ہم نے فیصلہ ہے کہ رہبر کمیٹی تجویز کرے گی کہ ہم حکومت سے مذاکرات کریں گے یا نہیں کریں گے،رہبر کمیٹی فیصلہ نہیں کرے گی بلکہ اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اسلام آباد آگئے ہیں اور ان سے مشاور ت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ مذاکرات کرنے ہیں یانہیں کرنے ہیں۔

مزید : قومی