بیٹی پیدا ہونے پر آدمی نے اپنی بیوی کو آبرو ریزی کیلئے دوستوں کے حوالے کردیا

بیٹی پیدا ہونے پر آدمی نے اپنی بیوی کو آبرو ریزی کیلئے دوستوں کے حوالے کردیا
بیٹی پیدا ہونے پر آدمی نے اپنی بیوی کو آبرو ریزی کیلئے دوستوں کے حوالے کردیا

  



لکھنﺅ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیٹی پیدا ہونے پر آدمی نے اپنی بیوی کو آبر و ریزی کیلئے دوستوں کے حوالے کردیا۔

کانپور میں ایک خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ 2 بیٹیاں پیدا ہونے پر اسے اپنے شوہر کے ہاتھوں نہ صرف مار پیٹ کا سامنا کرنا پڑا بلکہ وہ اپنے دوستوں سے اس کی آبر و ریزی بھی کراتا رہا ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ دوسری بیٹی کے پیدا ہونے پر شوہر نے پہلے مار پیٹ شروع کی اور میکے سے پیسے لانے کیلئے دباﺅ ڈالنے لگا۔ بعد ازاں اس نے اپنے دوستوں کے ہاتھوں اس کی آبرو ریزی شروع کرادی۔ جب وہ مخالفت کرتی تھی تو اسے بد ترین تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک دن اس کے شوہر نے مار پیٹ کے بعد اسے دونوں بیٹیوں کے ساتھ گھر سے نکال دیا ، وہ اپنی بہن کے گھر پہنچی تو اس نے معاملے کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے متاثرہ کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : جرم و انصاف