شمالی شام میں ترکی کی جانب سے جنگ بندی کے بعد کرد ملیشیا نے بڑا اعلان کردیا

شمالی شام میں ترکی کی جانب سے جنگ بندی کے بعد کرد ملیشیا نے بڑا اعلان کردیا
شمالی شام میں ترکی کی جانب سے جنگ بندی کے بعد کرد ملیشیا نے بڑا اعلان کردیا

  



دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی کی جانب سے شمالی شام میں جنگ بندی کے بعد کرد ملیشیا سرحدی علاقہ خالی کرنے پر رضا مند ہوگئی۔ ایس ڈی ایف کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا کے اہلکار شمالی شام کے سرحدی علاقے سے اتوار تک نکل جائیں گے۔واضح رہے کہ ترکی 17 اکتوبر کو صدر رجب طیب اردوان اور امریکی نائب صدر مائیک پنس کے درمیان مذاکرات کے بعد 5 روز کے لیے آپریشن روکنے پر رضا مند ہوگیا تھا۔آپریشن معطل کیے جانے کا مقصد یہ تھا کہ اس دوران کرد ملیشیا کے اہلکار اس علاقے سے نکل جائیں جسے ترکی سیف زون بنانا چاہتا ہے۔ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں 9 اکتوبر کو کرد باغیوں کے خلاف ’پیس سپرنگ‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں 600 سے زائد کرد ملیشیا کے اہلکاروں کے مارے جانے اور کئی قصبوں پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی