عمران خان سے قبل دنیا کشمیر کے معاملے سے بے خبر تھی ، وزیر داخلہ کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی طریقے سے دنیا کو کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کیا ہے ، اس سے پہلے دنیا مسئلہ کشمیر سے بے خبر تھی ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ڈی سی آفس ننکانہ صاحب میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا اس سال گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات پرسکھ یاتری زیادہ تعداد میںآئیں گے ۔ سکھ یاتریوں کوتمام تر سہولیات دینے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی طریقے سے دنیا کو کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کیا ہے ، اس سے پہلے دنیا کشمیر کے معاملے سے بے خبر تھی ۔