ملک میں جاری مہنگائی کی لہر پر شاہد آفریدی نے ایسا بیان دے دیا کہ جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

ملک میں جاری مہنگائی کی لہر پر شاہد آفریدی نے ایسا بیان دے دیا کہ جان کر آپ ...
ملک میں جاری مہنگائی کی لہر پر شاہد آفریدی نے ایسا بیان دے دیا کہ جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

  



اسلا آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں مہنگائی پر عوام کو صبر کا مشورہ دیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے اور حکومت کو وقت دینا چاہیے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فلاحی کاموں کیلئے پورے پنجاب میں 10 دن کا سفر ہے لہٰذا عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں، اِس وقت کڑوروں بچے اسکول سے باہر ہیں، خاص طور پر بچیاں اسکول نہیں جاسکتیں۔انہوں نے کہا کہ دورے کامقصد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کوشش کرنا ہے، معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے، انہیں سکول لانا ہے اور تعلیم دلانی ہے۔

مزید : کھیل