مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کو منانے کے لئے متحرک،پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے رابطہ

مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کو منانے کے لئے متحرک،پارٹی کے سیکرٹری جنرل ...
مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کو منانے کے لئے متحرک،پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے رابطہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین  بخاری سے رابطہ کیا ہے۔سید نیئر حسین بخاری نے تمام تحفظات سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق نیئر بخاری نے جے یو آئی کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کو یک طرفہ قرار دیا جس پر مولانا فضل الرحمان نے یقین دہانی کرائی کے تمام فیصلے مشترکہ ہوں گے۔سربراہ جے یو آئی(ف) کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ہی آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیئر بخاری  نے مولانا فضل الرحمان کا موقف بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کے لئے وقت مانگ لیا۔اُنہوں نے فضل الرحمان کو جواب دیا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کرنے کے بعد ہی آپ کو جواب دوں گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد