صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی جاپان کے پانچ روزہ سرکاری دورہ پر ٹوکیو پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی جاپان کے پانچ روزہ سرکاری دورہ پر ٹوکیو پہنچ گئے
 صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی جاپان کے پانچ روزہ سرکاری دورہ پر ٹوکیو پہنچ گئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت  ڈاکٹر عارف علوی شہنشاہ ناروہیتوکی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے جاپان پہنچ گئے،انہیں اس دورے کی دعوت جاپان کی حکومت نے دی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جاپان کی سیاسی قیادت اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی اہم جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اقتصادی، تجارتی ، سرمایہ کاری ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت، انسانی وسائل کی ترقی اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں۔پاکستان کا اہم اقتصادی شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ جاپان ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی کوششوں میں مددینے میں کئی برس سے اہم کردارادا کررہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد