عاطف اسلم کے سعودی عرب میں پہلے کنسرٹ کا اعلان ہو گیا ،یہ کب ہو گا؟جانئے

عاطف اسلم کے سعودی عرب میں پہلے کنسرٹ کا اعلان ہو گیا ،یہ کب ہو گا؟جانئے
عاطف اسلم کے سعودی عرب میں پہلے کنسرٹ کا اعلان ہو گیا ،یہ کب ہو گا؟جانئے

  



ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے معروف گلو کار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے سربراہ ڈاکٹر ترکی آل شیخ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان 25 اکتوبر کو ہمارے پاکستانی اور انڈین بھائیوں اور بہنوں کا ریاض میں انتظار کریں گے۔11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک 70 روز جاری رہنے والے ریاض سیزن میں دنیا بھر سے آنے والے ثقافتی طائفے اور تفریحی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید : عرب دنیا