آج الیکشن ہوں تو ن لیگ بھاری اکثریت سے جیت جائیگی،سیکرٹری جنرل کا دعویٰ

آج الیکشن ہوں تو ن لیگ بھاری اکثریت سے جیت جائیگی،سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
آج الیکشن ہوں تو ن لیگ بھاری اکثریت سے جیت جائیگی،سیکرٹری جنرل کا دعویٰ

  



سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نےکہاہےکہ ہمیں سازش سے نکالا گیا اور کہا گیا کہ اب ن لیگ ختم ہوجائےگی ،حکومت نے لنگر خانے کھول کر عوام کو بھکاری بنا دیا ہے،آج الیکشن ہوں تو ن لیگ بھاری اکثریت سے جیت جائیگی ،موجود حکومت ترقی کی راہ میں سب سے بڑی روکاٹ ہے، حکومت کوختم کرکے نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔

تفصیلات کےمطابق سرگودھا میں سوشل میڈیاورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں سازش سےنکالاگیااورکہاگیا کہ اب ن لیگ ختم ہو جائے  گی،پاکستان ترقی کی راہ پر تھا لیکن ایک سال پیچھے دھکیل دیا گیا ، آج الیکشن ہوں تو ن لیگ بھاری اکثریت سے جیت جائیگی ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کودوبارہ اندھیروں میں ڈبو دیاہے ،لنگر خانے کھول کر عوام کو بھکاری بنا دیا گیا، عوام کے حق حکمرانی کوجب تک نہیں مانا جائیگا ، ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

مزید : قومی