”اس نشے کا علاج پاکستان کے پاس موجود ہے“، سینئر صحافی سلمان غنی نے واضح کردیا

”اس نشے کا علاج پاکستان کے پاس موجود ہے“، سینئر صحافی سلمان غنی نے واضح ...
”اس نشے کا علاج پاکستان کے پاس موجود ہے“، سینئر صحافی سلمان غنی نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ جس مینڈیٹ کا نشہ مودی کے سر پر سوار ہے اس کا علاج پاکستان کے پاس موجود ہے اوراس کو آزما کربھی دیکھ لیا گیاہے، بالا کوٹ کا جواب مودی کو ہضم نہیں ہورہا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ جب سے مودی کوحکومت ملی ہے دونوں ملکوں میں تناﺅ اور محاذ آرائی کی کیفیت ہے ،مودی کے عزائم جارحانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس مینڈیٹ کا نشہ مودی کے سر پر سوار ہے اس کا علاج پاکستان کے پاس موجود ہے اوراس کو آزما کربھی دیکھ لیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بالا کوٹ کا جواب مودی کو ہضم نہیںہورہا ، وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک بڑی قوت ہیں اور اگر وہ بڑی قوت ہیں تو پھر ان کو بڑے دل کا بھی مظاہرہ کرناچاہئے ۔
سلمان غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے مائنڈ سیٹ کوجانتا ہے اور پچھلے 24گھنٹے سے جو ہواہے اس کے لئے بھارت کو سفید جھنڈا لہرانا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ابھی چل رہاہے ، بھارت کوہوش کے ناخن لینے چاہئے ، پا ک فوج بڑی فعال ہے اور قوم اس کے پیچھے کھڑ ی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک شدت پسند لیڈر شپ ہے لیکن پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔