صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کردیاگیا

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کردیاگیا
صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کردیاگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے ایک نئے آرڈیننس پر دستخط کرنے کے بعد پی ایم ڈی سی کوتحلیل کردیاگیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق صدرمملکت عارف علوی نے ایک نئے آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں جس کے مطابق موجودہ پی ایم ڈی سی تحلیل کردی گئی ہے ۔ حکومت کی طرف سے پی ایم ڈی سی کے دفاتر کو بندکرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، یہ عمل پی ایم ڈی سی کی ریکارڈ اور اثاثو ں کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔ پی ایم ڈی سی کے دفاتر ایک ہفتہ تک بند رہیں گے ۔

حکومت کی طرف سے فوری طور پر پی ایم ڈی سی کی ریکارڈ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ نیا میڈیکل کمیشن کا قیام ایک ہفتے میں متوقع ہے ۔میڈیکل اور ڈینٹل کے نئے داخلو ں کو یقینی بنانے اور مکمل کرنے کے لئے وزارت صحت کی جانب سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا جن کے تحت اس عمل کی موثر نگرانی اور مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب