بھارت میں ایل او سی کے متعلق اعلیٰ سطح پر کیا فیصلہ کیا گیا ؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ کا حیران کن دعویٰ

بھارت میں ایل او سی کے متعلق اعلیٰ سطح پر کیا فیصلہ کیا گیا ؟ سابق نگران وزیر ...
بھارت میں ایل او سی کے متعلق اعلیٰ سطح پر کیا فیصلہ کیا گیا ؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ کا حیران کن دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ بھارتی کی طرف سے اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیاگیاہے کہ ایل او سی پر معاملات کوگرم رکھنا ہے اور دہشت گرد ی کے بیانیے کواچھالنا ہے ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی سے بھارت کوکوئی فرق نہیں پڑتا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک سٹینڈر ڈ چارج شیٹ بھارت کی طرف سے لگائی جاتی ہے کہ شد ت پسند لائن آف کنٹرول عبور کررہے تھے باوجود اس کے کہ بارڈر پر باڑ لگی ہوئی ہے اور دونوں طرف فوج موجود ہے ۔

عسکری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہندوستان میں بے چینی محسوس ہوتی ہے ، کشمیر کے مسئلے پر جنوبی ایشیاءکے تمام مالک نے بھارت کو سپورٹ کیاہے یانیوٹرل رہے ہیں۔اس مسئلے کا حل بہت آسا ن ہے کہ سیاسی اورفوجی قیادت فیصلہ کرے کہ ہم نے لائن آف کنٹرول پر امن رکھناہے۔انہوں نے کہاکہ ایل اوسی پر جو واقعات ہوتے ہیں، یہ فیصلہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی طرف سے ہوتاہے۔بھارتی کی طرف سے اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیاگیاہے کہ ایل او سی پر معاملات کوگرم رکھنا ہے اور دہشت گرد ی کے بیانیے کواچھالنا ہے ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی سے بھارت کوکوئی فرق نہیں پڑتا ۔

مزید : قومی