”اگر ایٹمی حملے کا تبادلہ ہواتو پھر۔۔۔“، ایاز امیر نے خوفناک صورتحال کی پیش گوئی کردی

”اگر ایٹمی حملے کا تبادلہ ہواتو پھر۔۔۔“، ایاز امیر نے خوفناک صورتحال کی پیش ...
”اگر ایٹمی حملے کا تبادلہ ہواتو پھر۔۔۔“، ایاز امیر نے خوفناک صورتحال کی پیش گوئی کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیرنے کہاہے کہ اگر ایٹمی حملے کا تبادلہ ہواتو پھر مکمل تباہی ہوگی ، اگر حماقت کی حد پارلی گئی تو پھر نہ کچھ چھپانے کیلئے رہے گا اور نہ کچھ بات کرنے کیلئے رہے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیرنے کہا کہ بھارت پاکستان کی داخلی کمزوریوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکتا جو سپاہی جنگی محاذ پر ہوتے ہیں ، ان کا دشمن کے بارے میں اندازہ زیادہ بہتر ہوتا ہے ، وہ ایک دوسرے کی بہادری اورکمزوریوں کواچھے طریقے سے جانچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ الزام تو لگا سکتے ہیں کہ یہ چیز ایسے ہے اوربھارت سے بھی چارج شیٹ آتی ہے کہ یہ چیز اس طرح سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اورہندوستان میں عقل آئے اور تناﺅ کی صورتحال ختم ہو یا پاکستان اور بھارت مل کر کہیں کہ ہم جنگ کریں گے اور مسائل حل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایٹمی حملے کا تبادلہ ہواتو پھر مکمل تباہی ہوگی ، اگر حماقت کی حد پارلی گئی تو پھر نہ کچھ چھپانے کیلئے رہے گا اور نہ کچھ بات کرنے کیلئے رہے گا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور