”مولانا فضل الرحمان جے یوآئی کی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ یہ جنگ ۔۔۔“، حافظ حمد اللہ نے حیران کن دعویٰ کردیا

”مولانا فضل الرحمان جے یوآئی کی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ یہ جنگ ۔۔۔“، حافظ حمد ...
”مولانا فضل الرحمان جے یوآئی کی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ یہ جنگ ۔۔۔“، حافظ حمد اللہ نے حیران کن دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام  ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جنگ جے یوآئی  کی نہیں بلکہ یہ جنگ پوری اپوزیشن کی ہے ، ہم2018سے یہ دہرا رہے ہیں کہ یہ جعلی اوردھاندلی زدہ الیکشن ہے،یہ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ اس الیکشن کے نتیجے میں جوحکومت بنے گی ہم اس کوتسلیم نہیں کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جنگ جے یوآئی ف کی نہیں ہے بلکہ یہ جنگ پوری اپوزیشن کی ہے ، ہم2018سے یہ دہرا رہے ہیں کہ یہ جعلی الیکشن اوردھاندلی زدہ الیکشن ہے ، یہ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ اس الیکشن کے نتیجے میں جوحکومت بنے گی ہم اس کوتسلیم نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ مولانا فضل الرحمان کی نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کی ہے، اس تحریک کوجے یو آئی کی ذاتی جنگ کہنا زیادتی ہوگی ، یہ ساری اپوزیشن کی جنگ ہے اورپاکستان کی سالمیت اور بقاءکی لڑائی ہے،2008میں بھی دھاندلی ہوئی اور 2013میں بھی دھاندلی ہوئی لیکن فرق یہ ہے کہ آج ساری پارٹیاں ایک طرف کھڑی ہیں اور اس دفعہ جودھاندلی ہوئی اس پر ساری اپوزیشن کا اتفاق ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ2013میں دھاندلی ہوئی لیکن ہم نے اس دھاندلی کوملک وقوم کے لئے برداشت کیا اور2018تک برداشت کرتے رہے ۔

مزید : قومی