شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعدخود کشی کرلی

شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعدخود کشی کرلی
شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعدخود کشی کرلی

  



کچلاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) کچلا ک میں سنگدل شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعدخود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق  کچلاک کے علاقے کلی تاج وال میں ظاہر خان نامی شخص نے گھریلو نا چاکی بناءپرفائرنگ کرکے اپنی بیوی تین بچوں بھابئی زوجہ ظاہر خان،بی بی مریم،محمد ریحان،محمد ابراہیم کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی،ہلاک ہونے والے بچوں میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں جنکی عمریں ڈیرھ سے پانچ برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں، پولیس نے لاشوں کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ،مزیدکاروائی جاری ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ