غربت کے ہاتھوں ستائی معروف برطانوی اداکارہ نے سکیورٹی گارڈ کی نوکری شروع کردی

غربت کے ہاتھوں ستائی معروف برطانوی اداکارہ نے سکیورٹی گارڈ کی نوکری شروع ...
غربت کے ہاتھوں ستائی معروف برطانوی اداکارہ نے سکیورٹی گارڈ کی نوکری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کیٹی جاروس نے معروف ٹی وی شو ’ ایسٹ اینڈرز‘ سے نکالے جانے کے بعد گزر اوقات کیلئے ڈسکاﺅنٹ سٹور پر سکیورٹی گارڈ کی نوکری شروع کردی۔انہیں پر اسرار طریقے سے معروف ٹی وی سیریز سے فروری کے مہینے میں نکال دیا گیا تھا جس کی تصدیق 2 مہینے بعد ہوئی تھی۔
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق ٹی وی سیریل سے نکالے جانے کے بعد 28 سالہ اداکارہ کیٹی جاروس نے ’ بی اینڈ ایم بارگینز‘ نامی ڈسکاﺅنٹ سٹور پر سکیورٹی کی نوکری شروع کی ہے، وہ سیاہ وردی میں اسی رنگ کی بیس بال کیپ پہن کر سٹور میں گھومتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے خود بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اداکاری سے اکتا چکی ہیں اس لیے انہوں نے نئی نوکری کا آغاز کیا ہے۔’ میں نے اداکاری کو پیچھے چھوڑ کر نئی نوکری شروع کردی ہے اور اپنے 2بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہوں۔‘

مزید :

تفریح -