آئی جی پنجاب کی چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پنجاب پولیس کو شاباش

آئی جی پنجاب کی چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر ...
آئی جی پنجاب کی چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پنجاب پولیس کو شاباش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے چہلم حضرت امام حسینؓ اورحضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پرلاہور سمیت صوبہ بھر میں بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس جذبے اور لگن سے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ہیں وہ بجا طور پر تعریف کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او، تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت پوری فورس کے نام اپنے وائر لیس پیغام کے ذریعے کیپٹن (ر) عارف نواز نے مزید کہا کہ بہترین کارکردگی اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر تمام پولیس فورس بشمول ضلعی پولیس، ایلیٹ، پنجاب ہائی وے پٹرول، پی سی، ڈولفن، پیرو، وائرلیس سٹاف، ٹریفک سٹاف، کنٹرول روم سٹاف اور منسٹریل سٹاف کو مبارک باد دیتا ہوں جن کی فرض شناسی اور بھرپور محنت کی وجہ سے صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہی۔ انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو برقراررکھنے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں اور پبلک سروس ڈلیوری کی بہترین فراہمی کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو بہتر سے بہتر بنائیں۔