مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اجیت دوول کی ملاقات سے متعلق پروپیگنڈہ ملک کےخلا ف ہے،تجزیہ کار افتخار احمدکی رائے

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اجیت دوول کی ملاقات سے متعلق پروپیگنڈہ ملک کےخلا ...
مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اجیت دوول کی ملاقات سے متعلق پروپیگنڈہ ملک کےخلا ف ہے،تجزیہ کار افتخار احمدکی رائے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ مو لانا فضل الرحمان کےخلاف اجیت دوول کے حوالے سے پروپیگنڈہ سیاسی مخالفین کے بارے میں نہیں بلکہ یہ ملک کےخلا ف بھی ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ مو لانا فضل الرحمان کےخلاف اجیت دوول کے حوالے سے پروپیگنڈہ سیاسی مخالفین کے بارے میں نہیں بلکہ یہ ملک کےخلا ف بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان جیت دوول سے ملاقات کرکے آئے تو ہماری آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس ادارے کہاں سورہے تھے ؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خط میں اس بات کوتسلیم کیاگیاہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے ، مولانا فضل الرحمان نے جب حلف نہ اٹھانے کا کہا تھا اوراستعفے دینے کا کہا تھا تو ہم یہ کام کرلیناچاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے کشمیر کے حوالے سے اکٹھی ہوگی اور پھر فیصلہ کیا جائیگا کہ جلوس کرناہے ، جلسہ کرناہے یا دھرنا دینا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد