صوبائی وزیرصحت کا ڈی ایچ کیوہسپتال قصور کادورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

صوبائی وزیرصحت کا ڈی ایچ کیوہسپتال قصور کادورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا وہ چلڈرن وارڈ گردہ وارڈ میں جاکر مریضوں کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں صوبائی وزیر ہیلتھ کو مریضوں نے ہیلتھ کارڈ اور میڈیکل ٹیسٹوں کی زیادہ فیس لینے کی شکایات کے انبار لگا دئیے صوبائی وزیر ہیلتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہیلتھ کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبادی کے پیش نظر تعداد 12 سے 18 فیصد زیادہ ہوگئی ہے۔اس لیے مشکلات سامنے آرہی ہیں۔مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ صو با ئی وزیر نے ڈیو ٹی کے دو را ن مو با ئل فو ن سننے والے ڈا کٹر سے بر ہمی کا اظہار کیا بعد ازا ں صو با ئی وزیر کھڈ یا ں میں ایک ممتا ز شخصیت کے ڈیر ہ پر بھی گئیں۔
صوبائی وزیرصحت

مزید :

صفحہ آخر -