جامکے چٹھہ: طیارے کی کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ

جامکے چٹھہ: طیارے کی کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جامکے چٹھہ، وزیر آباد(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)معمول کی پرواز کے دوران چھوٹے تربیتی طیارے کی کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ، طیارے سمیت دونوں پائیلٹ محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ کے نواحی گاؤں بڑاپنڈکے قریب حساس ادارے کے چھوٹے تربیتی طیارہ جو کہ معمول کی پرواز کے دوران اچانک فنی خرابی کے باعث دونوں پائلٹوں نے بڑی پیشہ وار انہ مہارت کے ساتھ قریب ہی دھان کے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کرلیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے جبکہ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔واضع ہوکہ تربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد علاقہ کے عوام مدد کے لئے جائے وقوع پر پہنچ گئے بعد ازاں آرمی کا ہیلی کاپٹر،مقامی پولیس،ریسکیو1122 کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئے اور حادثے والی جگہ کو گھیرے میں لے کر ابتدائی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -