پاک فوج کی کارروائی، 2دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے میرلی کے مقام پر خفیہ معلومات پر آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران علیم خان خوشحال گروپ کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے میر علی کے مقام پر خفیہ معلومات پر آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دور علیم خان خوشحال گروپ کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔دہشت گردوں نے 18مئی کومیر لی کے رہائشی ملک ریئس کو قتل کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان دہشت گردی کی کارروائیوں میں پولیس کومطلوب تھے۔