ن لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے،ن لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے ہیں،حکومت میں لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔نجی نیوز چینل ہم کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے جو محاذ آرائی پیدا کی ہے وہ دن بدن پاکستان کی سیاست کو تباہ کررہی ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے، کوئی نہیں چاہتا کہ ملک غیرمستحکم ہو۔