سول ایو ی ایشن میں بھرتیوں کے نام پر جعل سازی کا انکشاف

سول ایو ی ایشن میں بھرتیوں کے نام پر جعل سازی کا انکشاف
سول ایو ی ایشن میں بھرتیوں کے نام پر جعل سازی کا انکشاف

  

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بھرتیوں کے نام پرجعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔جعل سازی کے تحت متعدد شہریوں کو جعلی تقررنامے جاری کیے گئے ہیں۔

نجی چینل ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن میں بھرتیوں کے نام پر کی جانے والی جعل سازی کے تحت متعدد شہریوں کو جعلی تقررنامے جاری کیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی جعل سازی کا نوٹس لے لیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کے شعبہ ہیومن ریسورسز کی جانب سے تمام ایئرپورٹس منیجرز کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

شعبہ ہیومن ریسورسز کی جانب سے ایئرپورٹس منیجرز کو بھیجے جانے والے مراسلے میں منیجرز اورشعبہ ایچ آرکو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سی اے اے میں تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔

مزید :

قومی -