بہترین کارکردگی پر ایچ ٹی ایل نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

بہترین کارکردگی پر ایچ ٹی ایل نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

  

لاہور (پ ر)رواں سال ایک با ر پھر HTLنے فیول اور انرجی کے شعبہ میں سا ل کی بہترین کارپوریٹ رپورٹ سازی کااعزاز اپنے نام کر لیااور اس حوالے چوٹی کے چار برانڈ ز میں اپنی جگہ بر قرار رکھی۔اس سال مذکو رہ ایو ارڈ ز کا اہتمام ICAPاور ICAMPکی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ترقی کی جانب اپنے سفر کے آغا ز میں ہی انڈسٹری کے بہترین برا نڈز میں اپنی جداگانہ شناخت بنالینا، HTLکے کے لیے واقعی باعث افتخار ہے۔ مسلسل دو سا ل سے مذکورہ اعزاز کا حصو ل بہتر ین کارکر دگی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ہے جو اس حقیقت کی واضح دلیل ہے کہ HTL،اپنی کارکر دگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے وعدے پر کاربند ہے۔ علاوہ ازیں یہ اعزاز اس امر کا بھی عکاس ہے کہ یہ ادا رہ اپنے تما م فریقین، سرما یہ کاروں، حصص داران،ملاز مین اوردیگرمتعلقہ افراد کو،مکمل شفافیت کے ساتھ بروقت اور درست معلو ما ت کی فراہمی،کے لیے بھی گراں قدر اقدا مات اٹھا رہا ہے تاکہ وہ ان معلو مات کی روشنی میں، وقت کی ضرورت کے مطابق، بہتر فیصلہ کر سکیں۔

مزید :

کامرس -