ڈیسکون انجینئرنگ کا بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری
لاہور(پ ر)ڈیسکون نے کورونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود افرادی قوت کی فراہمی کی خدمات کو جاری رکھا۔کمپنی کا خیال ہے کہ کسٹمرز کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق اسٹریٹجک سالوشنز کی فراہمی کیلئے خدمات کی تشکیل کی اہمیت اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ڈیسکون کی ٹیم ان مشکلات حالات کے باوجود مضبوطی سے اپنی جگہ کھڑی رہی اور ایسے میں قطر گیس کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنا کسی اعزاز سے کم نہ تھا۔کام کی مشکل صورتحا ل کے باوجود ڈیسکون خدمات کی فراہمی میں فخر محسوس کرتی ہے،اپنے ملازمین اور کسٹمرز کی صحت و سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے کوورنا سے متعلق تمام ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدر آمد کیا گیا۔ڈیسکون کے ہیڈ کوارٹرز پر شخصی رپورٹنگ کے عمل کی حوصلہ شکنی کی گئی،پہلی مرتبہ امیدواروں کی دستاویزات /اسکریننگ کے عمل کو جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے سر انجام دیا گیا،کلائنٹس کی درخوست پر افرادی قوت کی فراہمی کیلئے تمام تر امیدواران کا خاص طور پر پاکستان سے بھرتی کیا گیا۔پاکستا ن میں افرادی قوت کی فراہمی کی خدمات مکمل طور پر فعال رہیں جس میں ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر عالمی حفاظتی معیارات اپنائے گئے۔ڈیسکون کورونا کے پھیلاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،اور ملک بھر میں اس حوالے سے صورتحال میں تیزی سے تبدیلی کے باوجود ملازمین اور کسٹمرز کی صحت و سلامتی بدستور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کمپنی کی جانب سے اپنے ہیڈ کوارٹرز پر اس حوالے سے 600سے زائد کوویڈ19کے ٹیسٹ کئے گئے اور تمام کے تمام نیگیٹو پائے گئے،تمام ٹیسٹ قطر حکومت سے منظور شدہ لیبارٹریز سے لرائے گئے اور تمام ملازمین مکمل صحت کے ساتھ قطر پہنچے،جبکہ مزید بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔پرسنل و ایڈمنسٹریشن کے پرزیڈنٹ مرتضیٰ علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم جس موجودہ صورتحال سے دوچار ہیں،اس نے ہر ایک کو متاثر کیا ہے اور ابھی یہ پیش گوئی بھی نہیں کی جاسکتی۔
کہ یہ صورتحال کب تک جاری رہ سکتی ہے،تاہم درست ٹیم اور درست اقدامات کے ساتھ ہم اس صورتحال کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس سے باہر نکل سکتے ہیں۔ہمیں اپنے ٹیم پر فخر ہے اور ہم کمپنی کی ترقی کیلئے ان کی لگن اور جذبے کی انتہائی قدر کرتے ہیں۔