لیسکو ساؤتھ سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری 

  لیسکو ساؤتھ سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری 

  

لاہور (پ ر) لیسکو الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای ساؤتھ سرکل منظور حسین کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای ساؤتھ منظور حسین کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے گلبرگ،ڈیفنس،کوٹ لکھپت اورکینٹ ڈویڑنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل520کنکشنز چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ57 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ای ساؤتھ منظور حسین کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 28میٹر ڈائریکٹ سپلائی،05میٹرڈیڈ سٹاپ،06میٹر ڈسپلے اوپن،02میٹر سلو،02میٹر باڈی ری پیسٹ،01 میٹرہول ان باڈی،01میٹر شنٹ،02میٹر بوگس جبکہ10مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے75,421یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

کامرس -