قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 11ملزمان گرفتار

 قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 11ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور محمدعمر شیخ کی ہدایت پر لاہورپولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین وارداتوں میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، ایک ہی روز میں سنگین جرائم میں ملوث  3 ٹارگٹ افنڈرز اور 2 گینگز کے 8 ممبران گرفتار کر لئے گئے ہیں 12 گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ پر 12 مقدمات، منشیات کے11 مقدمات درج کئے گئے ہیں مختلف تھانہ جات میں ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر  6 مقدمات اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 03 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح ہوائی فائرنگ کرنے پر 1 مقدمہ درج کیا گیاجبکہ مختلف تھانہ جات میں 29 کس ملزمان کے خلاف لڑائی جھگڑے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔سربراہ لاہورپولیس کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -