دھواں چھوڑنے والی23ہزار734 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہورکیپٹن(ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے دھواں دینے والی 23ہزار734 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر دئیے گئے جبکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 52لاکھ41 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد اوردھواں چھوڑنے والی81 گاڑیاں بھی بندکر دی گئیں۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے، سی ٹی او لاہور کی ایجوکیشن یونٹ کو بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی دینے کی ہدایت سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سرکل افسران متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ٹریفک آگاہی کا بھی سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔
آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے، سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔