منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘331 ملزمان کو دھر لیا گیا

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘331 ملزمان کو دھر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران منشیات کے 327 مقدمات درج کئے گئے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے331 ملزمان کو دھر لیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 160گرام آئس، 19کلو 67 گرام ہیروین، 114کلو 218 گرام چرس،810 گرام افیون بھی برآمد کی گئی اسی طرح کریک ڈاؤن کے دوران شراب کی 2358 بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔
 سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ شہر کو نشے جیسی لعنت سے پاک کیا جارہا ہے۔ شہر میں نشہ سپلائی کرنے والے گروہوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -